مریم نواز اور جمائما سوشل میڈیا پر آمنے سامنے!

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے ٹوئٹ کے جواب میں ٹوئٹ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ انھیں جمائمہ یا ان کے بچوں کی زندگی سے کوئی دلچسپی نہیں، اور انھیں اور بھی بہت سے کام ہیں کرنے کو۔ٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا مجھے آپ یا آپ کے بچوں کی ذاتی زندگی میں کوئی د چسپی نہیں، میرے پاس اور بہت کچھ کہنے اور کرنے کو ہے، لیکن آپ کے سابقہ شوہر دوسروں کی فیملیز کے لیے زہر اگل رہے ہیں۔مریم نے مزید لکھا کہ اگر وہ (عمران خان)یہی کرتے رہیں گے تو پھر دوسروں کو بھی حربے اپنانا آتے ہیں، اگر کسی کو ذمہ دار ٹھہرانا ہے تو اپنے سابقہ شوہر کو ٹھہرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں