مریم بلاول رابطہ!کیا کیا باتیں ہوئی؟ جان کر حکومتی نمائندے بھی حیران و پریشان ہو جائینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی نوجوان قیادت کے درمیان چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی ہے، دونوں جماعتوں نے رہبر کمیٹی کے فیصلوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، سینیٹ میں متحدہ حزب اختلاف کے گزشتہ روز ہونے والے مشاورتی اجلاس پر بھی اظہار اطمینان کیا گیا ہے۔صباح نیوز کے مطابق بدھ کی شام پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف سے رابطہ کیا، دونوں جماعتوں نے احتساب کے معاملے پر یکطرفہ کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے انتقامی کارروائیاں قرار دیا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کل جماعتی کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا فیصلہ حتمی ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے تمام ارکان سینیٹ رہبر کمیٹی کے فیصلوں کے ساتھ ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کے نام پر مشاورت کی گئی جس کا اعلان آج کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں