محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیشنگوئی کردی!

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈا ٹ کام)محکمہ موسمیات نے اتوار کو شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔آئی این پی کے مطابق شدید گرمی سے ستائے کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی ہے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں مضبوط ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، اور یہ دباؤ ہفتہ کی شام تک مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھنے کے بعد ڈیپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، ڈپریشن کے زیر اثر سندھ کے اضلاع تھرپارکر، میرپورخاص، بدین، ٹھٹہ، عمرکوٹ اور حیدرآباد میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ڈپریشن کے اثرات تیز ہواؤں اور بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے، جو شہر میں ہلکی بارش کا سبب بن سکتے ہیں، جب کہ ڈپریشن بننے کی صورت میں سمندر میں طغیانی کی کیفیت ہوسکتی ہے، اس لئے ماہی گیر زیادہ گہرے سمندر میں نہ جائیں

۔Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں