لیگی رہنما کا حکومت بارے تہلکہ خیز انکشاف!

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں،ملک میں صرف انتقام اوربربادی کی گئی۔صباح نیوز کے مطابق شہباز شریف کی ضمانت کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لارجر بینچ نے ہماری بے گناہی کی گواہی دی ہے، سلیکٹڈ حکمران نے قوم کے تین سال کیوں ضائع کیے،

ملک میں صرف انتقام اور بربادی کی گئی۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکمران نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، تین سالوں میں ملک کی معیشت بدنام ہوئی اور صرف انتقام کی سیاست کی گئی، آج انتقام کی سیاست زمین بوس ہوئی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں، تمام مسائل کا واحد حل فری فیئر الیکشن ہے، عوام کے ووٹ سے حکومت بنے۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں