لاہور ہائیکورٹ نے مقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی ججزروسٹرجاری کردیا

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) لاہور ہائیکورٹ نے مقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی ججزروسٹرجاری کردیا، پرنسپل سیٹ پر بارہ ڈویژن ججز اور 35 سنگل بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔آئی این پیکے مطابق چیف جسٹس سردارمحمد شمیم خان کی منظوری کے بعد چوتھا ترمیمی روسٹرجاری جاری کیا گیا۔ پرنسپل سیٹ پر12ڈویژن اور35سنگل بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس شجاعت علی خان 11نومبر سے سماعت کریں گے۔ ڈویژن بنچز میں کام کرنیوالیسنگل بنچز میں بھی سماعت کریں گے۔ جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نیب کیسزسنے گا۔ جسٹس علی باقرنجفی، جسٹس سرداراحمد نعیم 21نومبرتک نیب کیسزسنیں گے جبکہ نیب کیسزکی سماعت کیلئے 25 نومبرسے نیا ڈویژن بنچ مقدمات کی سماعت کریگااس دو رکنی بنچ میں جسٹس علی باقرنجفی اورجسٹس انوارالحق پنوں شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں