لاہور کی معروف ترین شخصیت دن دیہاڑے قتل!

لاہور (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) لاہور میں ملتان روڈ پر پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر احمد علی کو دن د یہاڑے نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔آن لائن کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا ہے کہ مقتول پروفیسر احمد علی فارم ہاؤس پر اپنے قربانی کے جانور دیکھنیجا رہے تھے کہ اچانک کچھ نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ مقتول احمد علی چٹھہ کو نامعلوم افراد نے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا، واقعہ کامقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں