لاہور بورڈ نے میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) لاہور بورڈ نے میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا، امتحان میں چھبیس ہزار دو سو اکتالیس امیدواروں نے حصہ لیا، چودہ ہزار چار سو اکتالیس نے کامیابی حاصل کی، امتحان میں کامیابی کا تناسب 55 فیصد رہا۔آئی این پیکے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک ضمنی امتحان2019 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ امتحان میں چھبیس ہزار دو سو اکتالیس امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے چودہ ہزار چار سو اکتالیس امیدوار کامیاب رہے لاہور بورڈ کے مطابق رواں سال میٹرک ضمنی امتحان میں کامیابی کا تناسب 55 فیصد رہا، چیرمین بورڈ پروفیسر چوہدری اسمائیل کا کہنا ہے کہ امیدوار ایٹ ڈبل زیرو ٹو نائن پر رولنمبر ایس ایم ایس بھیج کر بھی نتائج معلوم کرسکتے ہیں جبکہ رزلٹ لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں