لاک ڈاؤن،کراچی پولیس چیف اور کمشنر نے اہم فیصلے کرلئے!

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)شہرقائد میں لاک ڈاؤن کی صورت حال کے حوالے سے کمشنر کراچی ڈاکٹر سہیل راجپوت اور ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے اہم ملاقات کی اس دوران موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی این پی کے مطابق کراچی پولیس چیف اور کمشنر کراچی نے ملاقات کے دوران اقدامات سے متعلق اہم فیصلے۔ دونوں نے اتفاق کیا کہ لاک ڈاؤن خلاف ورزی کرنے والے افراد کو جرمانہ کیا جائے گا۔جرمانہ کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کریں گے،

لاک ڈان کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ جرمانے کے بعد بھی جو دکاندار خلاف ورزی کرے گا اس کی دکانیں سیل کی جائیں گی۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ اہلکار ڈیوٹی کے دوران ماسک کا استعمال کریں اور ہر صورت سماجی فاصلوں بھی کا خاص خیال رکھا جائے۔

Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں