ق لیگ کے ایک اور رہنما نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)چوہدری مونس الٰہی نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے حلف برداری کی تقریب ایوان صد میں ہوئی اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔ چوہدری مونس الٰہی سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے ہیں،خیال رہے کہ چودھری مونس الہی کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا تھا۔مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری مونس الہی کو آبی وسائل کی اہم وزارت کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں