فیصل آباد ‘وین ٹرین کی زد میں آنے سے کتنے لوگ جاں بحق ،جانئے

فیصل آباد :فیصل آباد میں کھلے پھاٹک پر کیری ڈبہ وین ٹرین کی زد میں آگئی، حادثے میں وین ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ، جبکہ وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔ریسکیو کے مطابق چک جھمرہ کے علاقے کچا پھاٹک پر ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ایک کیری ڈبہ لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کے سامنے آگیا اور تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر مکمل تباہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں وین کے ڈرائیور چک نمبر 110 کا رہائشی اظہر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،ڈرائیور کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ریسکیو کے مطابق حادثہ کیری ڈبے کے ڈرائیور کی لا پرواہی سے بغیر پھاٹک ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے پیش آیا۔حادثے کے بعد ٹرین کچھ دیر رکنے کے بعد دوبارہ روانہ ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں