فیصل آبادیوٹیلٹی سٹورزمیں 69کروڑروپے کی کرپشن کاسکینڈل منظرعام پر آگیا

فیصل آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)فیصل آبادیوٹیلٹی سٹورزمیں 69کروڑروپے کی کرپشن کاسکینڈل منظرعام پر آگیا۔سبسڈائزگھی اورکوکنگ آئل کی مدمیں کرپشن کی گئی ہے۔

صباح نیوز کے مطابق چیف انٹرنل آڈیٹر کی رپورٹ میں ملوث آفیسرزاوراہلکاروں کے نام صیغہ رازمیں رکھے گئے ہیں تاہم قانونی کارروائی کے بعداُنہیں بھی منظرعام پرلایاجائے گا۔چیف انٹرنل آڈیٹرنے مرکزی حکومت کورپورٹ جاری کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق سٹورزسے آٹا،چینی اوردیگرسامان عام دکانادروں کو خفیہ طورپرفروخت کرنے کے نکات بھی شامل ہیں۔

Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں