فردوس عاشق کے تھپڑ کیخلاف قادر خان مندوخیل نے عدالتی دروازہ کھٹکھٹا دیا

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل نے ٹی وی شو کے دوران تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔قادر خان مندوخیل ایڈوکیٹ نے کراچی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹی وی کے پروگرام میں وزیراعلی پنجاب کی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مجھے تھپڑ مارا اور تشدد کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے مجھے غلیظ گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ میں بمشکل وہاں سے اپنی جان بچا کر نکلا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے سے میرے ووٹرز اور اہلخانہ کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ پولیس نے واقعے کے مقدمے کے اندراج سے انکار کیا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم جاری کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں