فردوس عاشق نے الیکشن کمیشن کو اپنا فیصلہ سنا دیا!

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں فاتح امیدوار کاا علان کرے۔صباح نیوز کے مطابق انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ جھوٹ کے بیوپاریوں کی جھوٹی راجکماری این اے 75 ڈسکہ میں مسترد ہونے کے بعد جھوٹ کی نئی پٹاری لیکر ایک بارپھر میدان میں آئی ہیں۔

ووٹ کو عزت کا جھوٹا نعرہ لگانے والی(ن)لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی عادل چٹھہ کو ووٹوں سے بھرا تھیلا لے کر بھاگتے پورا ملک دیکھ چکا مگر جعلساز راجکماری نے اپنی چوری کا الزام مخالفین پر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جو (ن)لیگ کی مسلح غنڈہ گردی کے آگے ثابت قدم رہے اور منشیات فروش ٹولے کو ہمیشہ کے لئے چلتا کیا،

(ن)لیگ کا نوشہرہ کی جیت پر جشن اور ڈسکہ ہار پر دھاندلی کا رونا ٹھیک نہیں، الیکشن کمیشن (ن)لیگ کی ڈکٹیشن پر جمہوری عمل میں رکاوٹ بننے کی بجائے فورا فاتح امیدوار کا اعلان کرے۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں