فردوس عاشق اعوان نے احسن اقبال کو بڑا چیلنج دیدیا‘ جان کر ن لیگ والے بھی سوچنے پر مجبور ہو جائینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احسن اقبال صاحب آپ پہلے وفاقی وزیر مراد سعید کے سوالات کا جواب دیں،آپ کے جرائم کے ثبوت سرکاری دستاویزات سے برآمد ہو رہے ہیں ان کا جواب کیوں نہیں دیتے؟اپنے دور حکومت میں آپ اور آپ کی قیادت کو ذاتی کاروبار سے فرصت ملتی تو آج پاکستان میں عوام کا کاروبار چل رہا ہوتا،اپنے دور اقتدار میں آپ نے معیشت کی گاڑی کے پہیے اتار کر اس کا انجن بھی بیچ دیا۔آئی این پی کے مطابق بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیان پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سابق کٹھ پتلی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 19غیر ملکی دورے کیے،قومی خزانے کو 25کروڑ 95لاکھ سے زائد کا نقصان دیا گیا،اپنے دور حکومت میں آپکی قیادت ذاتی کاروبار میں مصروف تھی، شاہد خاقان صاحب آپ اور ن لیگی ترجمان پہلے یہ فیصلہ کرلیں کہ وہ کس پر غصہ اتار رہے ہیں؟نواز شریف کو سزا عمران خان نے نہیں عدالتوں نے دی ہے،عمران خان نے آپ سے نہیں کہا تھا کہ اپنی بیگناہی میں ثبوت پیش کرنے کی بجائے قطری خط پیش کر دیں۔انہوں نے کہا کہ قوم پر مسلط آپ تھے۔یہ عمران خان کا کارنامہ ہے جس نے پاکستان کے عوام کی حمایت سے آپ کے استحصالی تسلط کا خاتمہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں