فاٹا ایکٹ 2019 اور پاٹا ایکٹ 2018 کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے لارجربینچ تشکیل دے دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)فاٹا ایکٹ 2019 اور پاٹا ایکٹ 2018 کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے لارجربینچ تشکیل دے دیا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ13 نومبر کو سماعت کریگا۔ جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بینچ کا حصہ ہوں گے۔بی این پی کے مطابق کے پی ایکشنز آرڈیننس 2019 مسترد کرنے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومت نے درخواست دائر کی تھی۔گزشتہ سماعت میں عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر 13 نومبر تک حکم امتناع جاری کیا تھا۔گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے معاملے پر سماعت کیلئے لارجر بینچ بنانے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں