غزہ میں اسرائیلی پرتشدد کارروائیں پر ڈیرن سیمی بھی چپ نہ رہ سکے!

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے کوچ اور ویسٹ انڈیز کے معروف بلے باز ڈیرن سیمی نے بھی فلسطین کے حق میں بیان جاری کردیا۔ڈیرن سیمی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ دوسروں کے ساتھ ایسا ہی رویہ رکھنا کیوں اتنا مشکل ہے جیسا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ رکھا جائے یا پھر اس سے بھی بہتر ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ انسانوں کی طرح برتا کیا جائے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں فلسطین کے لیے لوگوں سے دعا کی اپیل بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں