عمر شریف کا دل کا مرض بگڑ گیا، حالت بدستور خراب

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کی حالت بدستور خراب ہے، ڈاکٹروں کے مطابق عمر شریف کے دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے۔ عمر شریف کے بیٹے جواد کا کہنا ہے کہ والد کا علاج جاری ہے، طبیعت میں بہتری نہیں آرہی، ڈاکٹروں کے مطابق دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے۔جواد کا کہنا تھا کہ امریکا نہ بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا، والد صاحب چند منٹ ہوش میں آنے پر بھی کسی کو نہیں پہچان رہے۔عمر شریف کے بیٹے نے قوم سے اپنے والد کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں