صوبہ پنجاب میں بے روزگارافراد کے لئے خوشخبری آگئی

لاہور (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)پنجاب حکومت نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں سے پابندی اٹھانے پرغور شروع کردیا ہے، گریڈ1سے17 تک نوکریوں سے پابندی اٹھانے کی تجویز پر فیصلہ متوقع ہے۔آئی این پی کے مطابق صوبہ پنجاب میں بے روزگارافراد کے لئے خوشخبری آگئی،

پنجاب حکومت سرکاری اداروں میں بھرتیوں سیپابندی اٹھانے پرغور کر رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے بھرتیوں پرپابندی کی پالیسی پررپورٹ منگوالی ہے۔گریڈ1سے17 تک نوکریوں سے پابندی اٹھانے کی تجویز پر فیصلہ متوقع ہے، موجودہ حکومت میں پہلی مرتبہ پنجاب میں سرکاری بھرتیاں ہوسکیں گی، وزیراعظم کولاہورآمدپربھرتیاں کھولنیسیمتعلق اعتمادمیں لیاجائے گا

۔پنجاب بھر میں سرکاری بھرتیاں کھلنے سے بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔یاد رہے رواں سال جنوری میں پنجاب حکومت نے محکمہ پولیس میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرتے ہوئے مزید310نئی بھرتیوں کیلئے منظوری دی اور ریٹائرڈ جوانوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔خیال رہے صوبائی حکومت نے پنجاب کے سرکاری اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر رکھی تھی تاہم رواں سال جنوری میں پنجاب حکومت نے محکمہ پولیس میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرتے ہوئے مزید310نئی بھرتیوں کیلئے منظوری دی اور ریٹائرڈ جوانوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا تھا

۔Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں