شہباز گِل نے مریم نواز کو سیاست تک محدود رہنے کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے مریم نواز کو سیاست تک محدود رہنے کا مشورہ دے دیا۔ایک بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم جادو ٹونے کی باتیں کرتی ہیں تو یہ بھی بتادیں کہ کون سے جنات نے پیسے بیرون ملک منتقل کیے؟وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف سزایافتہ ہیں، ہم کیوں نوازشریف بنیں گے؟ نواز شریف مریم نواز کومبارک ہوں، عمران خان کی اپنی پہچان ہے، وہ قوم کے ہیرو ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر جتنے مرضی جادوئی گلاس اٹھائیں یا الہ دین کا چراغ رگڑیں، کرپشن کا حساب دینا ہوگا،کرپشن کے مال سے بنائے لندن فلیٹس کی سزا جنتر منتر والے قطری خط سے ختم نہیں ہوگی، نہ اس کی سزا طوطا فال والے جعلی کیلبری فونٹ سے ختم ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں