شاہد خاقان عباسی نئی انکوائری میں 26اپریل کو نیب طلب!

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نئی انکوائری میں 26اپریل کو طلب کر لیا۔صباح نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف نئی انکوائری شروع کر دی۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی کو پاکستان پیٹرولیم کے سابق ایم ڈی کی بھرتی میں 26 اپریل کو طلب کرلیا۔شاہد خاقان عباسی کو ریکارڈ کے ساتھ نیب راولپنڈی طلب کیا گیا۔ پاکستان پٹرولیم کے سابق ایم ڈی کی بھرتی سے متعلق کچھ اہم شکایات موصول ہوئیں تھیں جس سے متعلق اہم ریکارد بھی حاصل کر لیا گیا، مزید تحقیقات کے لئے شاہد خاقان عباسی اور سابق ایم ڈی وامق بخاری کو طلب کیا گیا، ان سے نیب کی ٹیم تحقیقات کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں