سینئر ایم این اے کپتان سے پھر ناراض، بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈا ٹ کام)کراچی کے حلقہ این اے 246لیاری سے منتخب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکورشاد پھر وفاقی حکومت سے ناراض ہوگئے،شکورشاد نے بجٹ میں لیاری کو نظرانداز کرنے پر اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے، شکورشاد نے کہا کہ وفاق کی مسلسل نظراندازی پر دلبرداشتہ ہو کر گھر بیٹھ گیا ہوں،انہوں نے کہا کہ لیاری سے بلاول کوشکست دینے والے کو وفاقی وزیر ہونا چاہیے تھا جمعہ کے دن وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی لیکن وزیراعظم کی طرف سے لیاری کے منصوبوں کو اہمیت نہیں دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں