سپریم کورٹ نے بھارت میں 11پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا کیس نمٹا دیا!

اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈا ٹ کام)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا کیس نمٹا دیا۔جمعرات کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے بہیمانہ قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی یقین دہانی پر کیس نمٹا دیا۔عدالت نے ریمارکس د یئے کہ حکومت کے پالیسی امور میں عدالت مداخلت نہیں کرتی، وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار سید قلب حسن نے کہا کہ عدالت وفاق کو ہدایات جاری کرے یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے، ان کا ایک بندہ غائب ہو تو اتنا واویلا کرتے ہیں ہمارے 11 شہری قتل ہو گئے، بھارت سے لوگ بیساکھی میلوں پر پاکستان آتے ہیں، حالات ایسے ہی رہے تو دونوں ممالک میں کشیدگی مزید بڑھے گی، دفتر خارجہ اس معاملے پر محض معمول کی کارروائی کر رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں اہل خانہ کے قتل کیخلاف شرمتی مکھنی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں