سانحہ پشاور‘ مریم نواز نے اہم تقریب منسوخ کردی!

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب مریم نوازشریف نے سانحہ پشاور کے سوگ میں اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کردی۔آئی این پی کے مطابق پارٹی کارکنان نے مریم نوازشریف کی سالگرہ پربدھ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کررکھا تھا۔

مریم نوازشریف کی سالگرہ کی تقریب لاہور میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ہونا تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے دیر کالونی میں مسجد میں بم دھماکے کے باعث 8 افراد شہید جبکہ 92 طالبعلم زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں