اسلام آباد-تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ ساہیوال کا واقعہ دل دہلا دینے والا ہے یہ واقعہ میرے حلقہ انتخاب میں پیش آیا ہے میرے گھر سے متاثرہ خاندان کا گھر آدھے کلو میٹر کے فاصلے پر ہے ہر کوئی گواہی دے رہا ہے کہ یہ لوگ بے گناہ تھے ‘شریف لوگ تھے ‘نمازی تھے اور پرہیز گار تھے ‘سی ٹی ڈی کی کہانی یا موقف کو کوئی تسلیم کر نہیں سکتا وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا ہے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر رہیں گے

Khuda ki kasm agar zimedaran ko sar e aam phanci di jay to phir kabi aisa waqya pesh nhe ay ga