سابق گورنر سندھ انتقال کرگئے

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)سینئر سیاستدان سابق گورنر اور وزیرِ اعلی سندھ ممتاز بھٹوکراچی میں انتقال کر گئے،ان کی عمر 88 برس تھی۔ ممتاز بھٹو کے ترجمان ابراہیم ابڑو کے مطابق ممتاز بھٹو کچھ عرصے سے علیل تھے، ان کا انتقال کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر ہوا۔ ممتاز بھٹو سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار بھٹو کے کزن اور قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ ان کا شمار سندھ کی سیاست کی قدآور شخصیات میں ہوتا تھا۔سیاسی و سماجی شخصیات نے ممتاز بھٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں