ریلوے میں موجود کالی بھیڑوں کو نشان عبرت بناوں گا،وزیرریلوے!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ حکومت ریلوے سے پچاس سال کی گندگی نکال رہی ہے، ریلوے میں موجود کالی بھیڑوں کو نشان عبرت بناوں گا، ریلوے کی وجہ سے سیاحت ترقی کرتی ہے

،آئی این پی کے مطابق اتوار کو اسلام آباد میں ٹورسٹ سفاری ٹرین کے افتتاح کے موقع پر وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے کہاریلوے ملازمین کی تنخواہیں ڈبل کروں گا، اولین ایجنڈا ریلوے سے کرپشن کا خاتمہ ہے، میڈیا ریلوے کی کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرے

۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے، دنیا ریلوے کے ذریعے معیشت چلا رہی ہے ہم ٹرانسپورٹ پر لگے ہیں، ریلوے کو پاکستان کی امانت کے طور پر آگے برھانا ہے۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں