دو ماہ کی خاموشی کے بعد پاک بھارت سرحد پر گولیوں کی گھن گرج!

نئی دہلی (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)فروری کے مہینے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان سیز فائر معاہدہ پر اتفاق کے بعد پیر کو ایک بار پھر سیز فائر کا واقعہ پیش آیا اور سانبہ سیکٹر گولیوں کی گن گرج سے گونچ اٹھا،بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول اور انٹرنیشنل بارڈر پر خاموشی کے بعد پیر کو تقریبا دو ماہ بعد سانبہ سیکٹر میں جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا میں دعوی کیا گیا کہ سرحدی حفاظتی فورس یعنی بی ایس ایف کے مطابق خلاف ورزی پاکستان کی جانب سے کی گئی۔صباح نیوز کے مطابق بی ایس ایف نے دعوی کیا کہ پیرکو علی الصبح 6 بجکر 15 منٹ پر پاکستان کی جانب سے رامگڑھ سیکٹر میں فائرنگ کی گئی تاہم اس میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے اس سے قبل بھارت اور پاکستان نے اتفاق کیا تھا کہ وہ سیز فائر معاہدہ کی پاسداری کریں گے جس کے بعد سرحدوں پر امن تھا۔ فی الحال پاکستان کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں