دنیا بھر میں کوویڈ۔19 کیسز کی تعداد 19 کروڑ 8 لاکھ سے تجاوز کر گئی

بیجنگ(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 19 کروڑ 8 لاکھ 83 ہزار 575 ہو گئی ہے۔ جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے 20 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے جاری کیے جانیوالے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 3 کروڑ 41 لاکھ 32 ہزار 71 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔بھارت 3 کروڑ 11 لاکھ 44 ہزار 229 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ برازیل 1 کروڑ 93 لاکھ 91 ہزار 845 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔فرانس 59 لاکھ 34 ہزار 122 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے، روس 59 لاکھ 8 ہزار 691 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور ترکی 55 لاکھ 37 ہزار 386 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔برطانیہ 54 لاکھ 95 ہزار 947 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں، ارجنٹائن 47 لاکھ 69 ہزار 142 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں اور کولمبیا 46 لاکھ 55 ہزار 921 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں