دشمن پاکستان کیساتھ کیا کرنا چاہتا ہیں ؟ شہر یار آفریدی نے نیا انکشاف کر دیا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں کسی طرح پاکستان کو بلیک لسٹ کرا دیں، اپنے عزم کی بدولت ملک پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے، مختلف بنیادوں پر ہمیں لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم دشمن کی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔شہریار آفریدی نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزار گنجی واقعہ پر انتہائی افسوس ہے اور میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے واقعہ کی تعزیت کرنے آیا ہوں۔ وزیر اعظم کا عزم ہے کہ بلوچستان کی محرومیاں دور ہوں۔انہوں نے کہا کہ دشمن چاہتے ہیں پاکستان کو ایسے نقصان پہنچائیں کہ پاکستان بکھر جائے۔ اپنے عزم کی بدولت ملک پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ہم نے ایف اے ٹی ایف کو تمام ضروری معلومات فراہم کر دی ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ مختلف بنیادوں پر ہمیں لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم دشمن کی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دشمن پاکستان کو ہر سطح پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی ہماری نیت پر شک نہ کرے، ہم ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ ہمیں کسی کا خوف نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں کسی کے اشارے پر چلنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں