خاتون ڈکیت کی دلیرانہ واردات‘ جان کر سب دھنگ رہ جائینگے

کرا چی (مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری اور لانڈھی میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ دستگیر میں 4 ڈکیت گھر کا صفایا کر گئے، آئی این پی کے مطا بق بد ھ اور جمعرات کی در میا نی شب خواجہ اجمیر نگری میں گولی لگنے سے 30 سالہ مجیب زخمی ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص نے تھانے میں اطلاع دی کہ وہ اپنے ہی اسلحے سے گولی چل جانے سے زخمی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق جائے وقوع پر معائنے کے دوران خون کے نشان یا گولی نہیں ملی، معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ادھر لانڈھی کھوئی گوٹھ میں فائرنگ سے ندیم عباس نامی شخص زخمی ہو گیا۔دوسری جانب فیڈرل بی ایریا کے علاقے دستگیر میں نامعلوم ڈکیتوں نے گھر کا صفایا کر دیا۔پولیس کے مطابق خاتون ڈکیت سمیت 4 مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار کر گئے۔ملزمان خاتون ڈکیت کی مدد سے گھر میں داخل ہوئے، جو گھر سے رقم، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر لے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کا بیان لینے کے بعد ڈکیتی کی اس واردات کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں