حکومت کا نواز شریف کی طلبی کے معاملے پر بڑا فیصلہ!

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈا ٹ کام)حکومت نے نواز شریف کی طلبی کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروادی، وفاق کی جانب سے دائر 2 متفرق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی، کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ کرے گا۔

آئی این پی کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے 7 اکتوبر کے حکم میں دو ملکی اخبارات میں اشتہارات شائع کرانے کا حکم دیا تھا، نواز شریف برطانیہ میں ہیں، لہذا طلبی کے لیے برطانوی اخبارات میں اشتہارت دئیے جائیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ برطانوی اخبارات میں اشتہار شائع کروانے کی اجازت دی جائے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وفاق نے نواز شریف کی طلبی کے اشتہار کے لیے رقم عدالت میں جمع کروادی، رجسٹرار آفس نے نواز شریف کی طلبہ کے لیے کاز لسٹ جاری کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں