حکومت نے آئی ایم ایف کا معاہدہ کیوں چھپایا تھا؟ مریم اورنگزیب کے حیرت انگیز انکشافات نے سیاست میں ہلچل مچادی‘جانیے آپ بھی!

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بداثرات آنا شروع ہو گئے ہیں قوم دیکھ لے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کا معاہدہ کیوں چھپایا تھا آئی ایم ایف سے معاہدے کی طرح چور دروازے سے ایمنسٹی اسکیم لائی گئی۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جتنے جھوٹ بولے ڈالر اتنا ہی اوپر جارہا ہے‘آن لائن کے مطابق عمران صاحب نے جھوٹ کا تاریخی ریکارڈ قائم کیا، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بداثرات آنا شروع ہو گئے ہیں قوم دیکھ لے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیوں چھپایا تھا، ن لیگ کی ایمنسٹی اسکیم کی9ماہ نقل کی گئی جس کا جہانگیر ترین او علیمہ باجی کو فائدہ ہوا، آئی ایم ایف معاہدے کی طرح چور دروازے سے ایمنسٹی اسکیم لائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں