جو ٹیکس دے گا وہی۔۔۔۔!شفقت محمود نے واضح بتا دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ جو ٹیکس دے گا وہی کاروبار کرسکے گا، کسی ٹیکس نادہندگان کو چھوٹ نہیں دی جائے گی‘ عوام نے گھبرانہ نہیں انشااللہ ہم سرخروں ہوں گے‘ماضی کے حکمرانوں نے کر پشن اور لوٹ مار کے سواکچھ نہیں کیا ملک میں شفاف اور بلاتفر یق احتساب ہرصورت جاری رہیگا۔تفصیلاتکے مطابقاہلیان کوٹھا پنڈ ملک برادرز محمد حفیظ اور الیاس لاڈا کی جانب سے سعید جعفری کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بننے کی خوشی میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن سرکار جو فیصلے لے رہی ہے وہ قوم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی اس وقت جو صورت حال ہے وہ پچھلی حکومتوں کا نتیجہ ہے،لیکن عوام نے گھبرانہ نہیں انشااللہ ہم سرخروں ہوں گے اور ملک کو مہنگائی بے روزگاری اور کر پشن سمیت دیگر مسائل سے مکمل نجات دلائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں