تبلیغی جماعت کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالرحمان انتقال کرگئے!

لاہور (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈا ٹ کام)تبلیغی جماعت کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالرحمان انتقال کرگئے۔ آئی این پی کے مطابق مولانا عبد الرحمان تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے مدرسہ عربیہ میں حدیث کے استاد تھے۔

رپورٹ کے مطابق 80 سالہ مولانا عبدالرحمان طویل عرصے سے علیل تھے اور ان کی نماز جنازہ آج رات 9 بجے تبلیغی مرکز رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم مدرسہ عربیہ رائے ونڈ کے پہلے فضلا میں سے تھے اور معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے استاد تھے

۔Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں