بیگم شمیم اختر کے جسد خاکی، کی جمعرات کو لندن سے روانگی کے انتظامات مکمل،جسد خاکی ہفتے کو لاہور پہنچے گا‘مزید معلومات جانیے تفصیلات میں

لاہور (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نوازشریف کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کے جسد خاکی، کی جمعرات کو لندن سے روانگی کے انتظامات مکمل ہوجائیں گے،مرحومہ کاجسد خاکی ہفتے کی صبح لاہور پہنچے گا۔آئی این پی کے مطابق منگل کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی والدہ مرحومہ کے جسد خاکی، کی جمعرات کو لندن سے روانگی کے انتظامات مکمل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کی میت جمعہ کو لندن سے پاکستان کے لئے روانہ کی جائے گا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ مرحومہ کاجسد خاکی ہفتے کی صبح لاہور پہنچے گا۔مرحومہ بیگم شمیم اختر کی تجہیز وتکفین کے لئے انتظامات شروع کردئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں