بڑے پولیس مقابلے میں کتنی جانیں چلی گئیں؟ جانیے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں پولیس مقابلے میں اہلکار شہید اور دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔آئی این پی کے مطابق کراچی میں صبح سویرے ناظم آباد کے علاقے عیدگاہ میں موٹرسائیکل لفٹرزسے مقابلے میں اہلکارذیشان شہید جبکہ دو ڈاکو موقع پر ہی مارے گئے۔شہید اہلکارکی اور ڈکیتوں کی لاشوں کو ریسکیو رضاکاروں نیعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔ایس ایس سینٹرل کا کہنا ہے فائرنگ کے تبادلیمیں ایک جوان شہید ہوا۔ پولیس فائرنگ سے ڈاکو حبیب اور عبدالباسط ہلاک ہوئے۔ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ملزمان خضدار کے رہائشی تھے، اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان کا گروہ 6 افراد پر مشتمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں