بلاول بھٹو زرداری ڈٹ گئے‘نیب کو بھی انکار کردیا؟ جانیے بڑی خبر!

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے 17 مئی کونیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے اوربعض مصروفیات کی وجہ سے نیب میں پیش نہ ہونے کے معاملے پرنیب کوخط ارسال کردیا ہے۔ وائس آف ایشیاکے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے قانونی مشیروں کی جانب سے نیب کوارسال کیے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ 17 مئی کو نیب کے سامنے پیش نہیں ہوسکتا۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس امرکی تصدیق کی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے نیب کو خط لکھ دیا ہے۔ سترہ مئی کو بلاول بھٹو زرداری کی دیگر اہم مصروفیات ہیں اس لئے وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوسکتے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نیب آئندہ ہفتے میں کوئی تاریخ مقرر کرے تاکہ انکے روبرو پیش ہوسکوں۔بیرسٹرمرتضی وہاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے 8 مئی کو لکھا گیا خط پارٹی چیرمین کو 13 مئی کو موصول ہوا ہے جس کی وجہ سے مصروفیات کے باعث فوری نیب میں پیش ہونا ممکن نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں