بجٹ2019-20میں افراط زرمیں کمی کے لیے بڑا فیصلہ!جان کر ہر کوئی خوشی سے نہال ہو جائیگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)بجٹ2019-20میں افراط زرمیں کمی کے لیے بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے قرض حاصل نہ کرنے کافیصلہ کرلیاگیا۔حکومتی رقم کوکمرشل بینکوں میں رکھنے پر پابندی لگانے دی گئی،ایک سرکاری اکاؤنٹ بنایادیاگیارقم اس میں رکھی جائے گی۔صباح نیوز کے مطابق منگل کوقومی اسمبلی میں بجٹ2019-20 پیس کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہاکہ افراط زر میں کمی کے لیے بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے قرض حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔اسٹیٹ بینک سے رقم حاصل کرنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوتاہے حکومت اب یہ سہولت استعمال نہیں کرے گی۔حکومتی اداروں کے لیے TREASURY SINGLE ACCOUNT بنایاگیاہے اب حکومت کی رقم کمرشل بنک اکاؤنٹ میں رکھنا منع کردیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں