این اے249ضمنی الیکشن،پیپلزپارٹی کادوبارہ گنتی رکوانے کا فیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)این اے249ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج روکنے کے معاملہ پر پیپلز پارٹی نے سخت موقف اپنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔پیپلزپارٹی اس حلقے میں دوبارہ گنتی کی مخالفت کرے گی۔

صباح نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار اور وکلا تحریری درخواست کل الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔بتایا جاتا ہے کہ پیپلزپارٹی نے دوبارہ گنتی رکوانے کا فیصلہ کیا ہے۔پیپلزپارٹی کی درخواست میں ن لیگ کی استدعا مسترد کرنے اپیل کی جائیگی۔ پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ قانون کے تحت دوبارہ گنتی صرف مسترد ووٹوں کی ہوسکتی ہے۔

ن لیگ نے کسی ایک پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی کے ثبوت نہیں دئیے۔اس لئے دوبارہ گنتی کی درخواست قواعد و ضوابط کیخلاف ہے۔ این اے 249میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر کل الیکشن کمیشن میں سماعت ہوگی۔پیپلزپارٹی کے وکلا اسلام آباد روانہ ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں