اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو کب کس نے لاکھوں ڈالرز بھجوائے؟ نیب نے تفصیلی رپورٹ احتساب عدالت جمع کرادی!جانیے آپ بھی!

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو کب کس نے لاکھوں ڈالرز بھجوائے؟ نیب نے تفصیلی رپورٹ احتساب عدالت جمع کرادی۔ذرائع کے مطابق نیب نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حمزہ شہباز نے 2013 سے لیکر 2017 تک 7 کروڑ 87 لاکھ کی رقم بطور تحفہ وصول کی۔آئی این پی کے مطابق محبوب نامی شخص نے 2 جولائی 2007 کو 1 لاکھ 65 ہزار 965 ڈالر منتقل کیے۔محمد رفیق نے 6 جولائی 2007 کو 1 لاکھ ڈالر سے زائد رقم بھیجی جبکہ محمد شکور نے فروری 2008 کو 1 لاکھ 39 ہزار 55 ہزار ڈالر بھیجے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں