افغانستان میں اسلام اور شریعت کے منافی مضامین کو نصاب سے نکالنے کا فیصلہ

کابل(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) افغانستان کی وزارت تعلیم نے اسلام اور شریعت کے منافی مضامین کو نصاب سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔قائم مقام وزیر تعلیم شیخ عبدالباقی حقانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ کچھ مضامین جو اسلام کی شریعت کے برعکس ہیں انہیں اعلیٰ تعلیمی نصاب سے خارج کردیا جائے گا،نصاب میں کچھ تبدیلیاں لائی جائیں گی،جو اسلامی شریعت پر مبنی ہوں گی،لڑکیوں اور لڑکوں کے درمیان مخلوط کلاسیں قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تیاری ختم ہو جائے گی تو سرکاری یونیورسٹیاں کھولنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ اور اس میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ ہر وہ موضوع جو اسلامی قوانین کے خلاف ہے اسے ختم کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں