آٹے اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ‘نان بائیوں نے بڑا اقدام اٹھا لیا!

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)آٹے اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے نان بائیوں نے ہڑتال کر دی۔ تندوروں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹا اور گیس سب مہنگا ہو گیا ہے اور نقصان کے بجائے کاروبار بند کرنا بہتر ہے۔ ہڑتال کی کال انجمن پختونخوا نان بائی ایسوسی ایشن نے دی تھی۔ نان بائیوں کی جانب سے ہڑتال غیر معینہ مدت کے لئے کی گئی ہے۔ نان بائیوں کا کہنا ہے کہ 150گرام روٹی 12روپے میں فروخت کرنے پر اتفاق ہو ا تھا تاہم انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی فی کلو قیمت 10روپے بڑھ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں