آفریدی سری لنکا روانہ مگر پہلے میچ میں شرکت مشکوک مگر کیوں؟ جانیے آ پ بھی!

اسلا م آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے سری لنکا روانہ ہوگئے ہیں۔ آن لائن کے مطابق شاہد آفریدی اس سے قبل فلائٹ مس ہوجانے کی وجہ سے بروقت کولمبو نہیں جاسکے تھے۔

شاہد آفریدی لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے، ایونٹ 26 جنوری سے ہمبن ٹوٹا میں شروع ہورہا ہے جس میں شرکت کے لیے پاکستان کے سابق کپتان کو پیر کی صبح کولمبو روانہ ہونا تھا لیکن فلائٹ مس ہوجانے کی وجہ سے وہ ایک روز تاخیر سے منگل کو سری لنکا روانہ ہوئے۔

شاہد آفریدی کولمبو سے ہمبن ٹوٹا روانہ ہوں گے تاہم گال گلیڈی ایٹرز کے پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہے کیوں کہ ہمبن ٹوٹا پہنچ کر انہیں تین روز تک کمرے میں آئیسولیٹ ہونا پڑے گا اور گال کی ٹیم 27 نومبر کو جافنا سے مقابلہ کرے گی۔ لیگ انتظامیہ شاہد آفریدی کو خصوصی اجازت دلوانے کے لیے انتظامیہ سے بات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔26 نومبر سے 16 دسمبر تک جاری رہنے والی لنکا پریمیئر لیگ کے ایکشن سے بھرپور میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا

۔Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں