آئی ایم ایف ریونیو اہداف پر نظرثانی کیلئے آمادہ نہ ہوامگر کیوں؟

اسلام ا?باد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)پاکستان اور ا?ئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان 6ارب ڈالر قرض کی 45 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کے لیے مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں، جس کے بعد پاکستان ا ور ا?ئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان دوسری قسط کے اجرا کے لیے معاہدہ طے پاگیا۔مذاکرات کی تکمیل کے بعد ا?ئی ایم ایف جائزہ مشن واپس روانہ ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ا?ئی ایم ایف نے ریونیو اہداف پر نظر ثانی کے لیے ا?مادگی ظاہر نہیں کی اور کہا ہے کہ اضافی ریونیو اکٹھا کیا جائے اور اہداف حاصل کیے جائیں۔ا?ئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام اور ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کے حوالے سے بھی پیشرفت ہوئی ہے البتہ مارچ 2020 سے پہلے پہلے منی لانڈرنگ کی روک تھام اور ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کے حوالے سے مزید بہت کچھ کرنا ہوگا۔بی این پی کے مطابق دوسری جانب ا?ئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا بیرونی اور مالیاتی خسارہ کم ہو رہا ہے، ملک میں مہنگائی کم ہونے کی بھی امید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں