3سالہ بچی زیادتی کا شکار‘زیادتی کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ؟ جان کر آپ کے بھو ہوش اڑ جائینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں 3 سالہ بچی سے زیادتی کے ہول ناک واقعے کووادی میں انسانی حقوق کی خوف ناک صورت حال کی یاد دہانی قرار دیا۔آئی این پی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خوف ناک صورت حال کی یاد دہانی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں مظاہرین پر بھی پیلٹ گن سے فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مظاہرین پر پیلٹ گنز سے فائرنگ کے تازہ واقعات بھارتی فورسز کے ظلم کا تسلسل ہے۔واضح رہے کہ ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سمبل میں 3 سال کی بچی سے زیادتی کے خلاف مقبوضہ کشمیر کی وادی سری نگر کے مختلف علاقوں میں شدید احتجاج کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں