گھر سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد‘دل دہلا دینے والی تفصیلات جان کر سب پریشان ہو جائینگے!

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) سیٹلائٹ ٹان میں واقع ایک گھر سے ماں اور اس کے 2 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ مقتولہ کا شوہر غائب ہے۔آئی این پی کے مطابق سرگودھا کے تھانہ سیٹلائٹ ٹان کی حدود میں واقع علاقے یوسف پارک میں ایک گھر سے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لاشوں کی شناخت 40 سالہ نسرین، 13 سالہ ارم اور 2 سالہ احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ارم اور احمد نسرین ہی کے بچے بتائے گئے ہیں۔ افراد کے قتل کا مقدمہ سیٹلائٹ ٹان تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں تینوں لاشیں کم از کم 2 روز پرانی ہیں اور انہیں مبینہ طور پر زہر دے کر مارا گیا ہے۔ مقتولہ نسرین کا شوہر غلام عباس غائب ہے۔ واقعے کی ہر رخ سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں