گن پوائنٹ پر 6لڑکیاں اغواء‘لڑکیوں کو اغواء کیوں کیا گیا؟ جانیے

اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)آتشیں اسلحہ سے لیس افراد گن پوائنٹ پر دو شادی شدہ خواتین سمیت چھ لڑکیوں کو زبردستی اغواء کر کے لے گئے۔ اے این این کے مطابق نواحی قصبہ بہادر نگر فارم کے رہائشی رستم علی کی نوجوان بیٹی تنزیلہ بی بی کو عمران اور خالد وغیرہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کر کے لے گئے۔دوسری واردات میں شہباز پا رک کی رہائشی نعرت سلطانہ زوجہ اعجاز کی نو جوان بیٹی ماہم نور کو آتیش اسلح سے مسلح دانس اور عمران گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کر کے لے گئے۔تیسری واردات میں نواحی قصبہ حویلی لکھا کے رہائشی محمد امیر کی بیٹی صباء امیر کو آتیش اسلح سے مسلح خرم شہزاد،ریحان اور زینب بی بی گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کر کے لے گئے۔چوتھی واردات میں نواحی قصبہ بکا جھجھ کے رہائشی محمد یٰسین کی بیٹی نازیہ بی بی کو اتیش اسلح سے مسلح غلام مشتاق اور فوزیہ وغیرہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کر کے لے گئے پانچویں واردات میں نواحی قصبہ چک یاوا کے رہائشی محمد نیاز کی بیوی یاسمین کو آتیش اسلح سے مسلح محمد احمد،اللہ دتہ،فخر اور سیقراں بی بی گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کر کے لے گئے۔چھٹی واردات میں نواحی قصبہ سدا سنگھ کے رہائشی محمد نذیر کی بیوی کوثر بی بی کو آتیش اسلح سے مسلح لی شیر اور علی رضا وغیرہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کر کے لے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں