کوہاٹ، جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4افراد جاں بحق، 3زخمی!

کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ آئی این پی کے مطابق درہ آدم خیل کے بازار میں دو مخالف گروپوں کا آمنا سامنا ہوگیا۔ دونوں فریقین کے درمیان بات تلخ کلامی سے گالم گلوچ اور پھر مسلح تصادم تک جاپہنچی،

دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 3زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان کچھ عرصے سے زمین کی ملکیت پر تنازع چل رہا تھا جس نے خونی شکل اختیار کرلی، فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کا تعلق اسی تنازع کے ایک جب کہ زخمیوں کا دوسرے فریق سے ہے، ہلاک ہونے والوں میں سے ایک باپ اور 3 اس کے بیٹے ہیں۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں