کورونا نے کراچی کی ایک اور شخصیت کی جان لے لی!

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)ڈاکٹررتھ فاو سول اسپتال کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہارگیا۔آئی این پی) کے مطابق بچوں کی نرسری کے انچارج ڈاکٹر آفتاب میمن انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج تھے، ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کی نرسری کے انچارج ڈاکٹر آفتاب میمن گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس میں مبتلااور ایس آئی یو ٹی کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے، سول اسپتال میں اب تک کورونا وائرس سے 98 ملازمین متاثر ہوچکے ہیں۔اسپتال انتظامیہ نے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ ڈاکٹر آفتاب میمن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں