کراچی‘شہر قائد میں سرد ہواؤں کا راج!

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)شہر قائد میں شمال مغرب کی جانب سے چلنے والی ہواؤں نے موسم کو سرد کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یخ بستہ ہواؤں نے کراچی میں موسم کو مزید سرد کردیا ہے، جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صباح نیوز کے مطابق شمال مغرب سے چلنے والی گرد آلود ہواؤں کے باعث شہر کا مطلع ابر آلودہوگیا ہے اور سانس کے مرض میں مبتلا افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق ایسے موسم میں احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کی جائیں۔دوسری جانب موسم میں سرد لہر دوڑتے ہی کراچی کے باسیوں کا رجحان گرم کپڑوں کی خریداری کے طرف بڑھ گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں